لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری مقسم سلیم کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی آئینی مدت 15نومبر کو مکمل ہو چکی ہے ،آئین میں نوے دن سے زیادہ نگران وزیراعظم کی اجازت نہیں ہے ،نگران وزیراعظم غیر قانونی طور پر عہدے پر براجمان ہیں ،انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ،اپیل میں یہ استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا ان کی ورخواست کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں نگران وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق آئی ایس آئی سربراہ کو نوٹس جاری ،شوکت صدیقی کیس میں جواب طلب