کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج 16دسمبر ہے جس دن پاکستان دو لخت ہو گیا تھا ،یہ ظلم اور جبر کے باعث ہوا لیکن ہم نے کوئی سبق نہ سیکھا ۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ مشرقی پاکستان وہ تھا جس نے پاکستان کیلئے تحریک چلائی ،آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام بھی مشرقی پاکستان میں ہوا ،اردو زبان کیلئے تحریک بھی وہاں چلائی گئی ،یہ سب ہونے کے باوجو د وہاں ظلم اور جبر جاری رہا ،اس ظلم کے پیچھے ایک مخصوص طبقہ تھا ،ظلم کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک دو ٹکڑے ہو گیا لیکن افسوسناک حقیقیت ہے کہ ہم نے اس سے بھی کوئی سبق نہ سیکھا ۔
یہ بھی پڑھیں : شہر قائد میں چلتی گاڑی پر فائرنگ ،2قتل