لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ ،متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تجربہ کیا گیا ۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا ہے جس پر ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ،ہم یو اے ای کے تعاون کے شکر گزار ہیں ،مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا ،لاہور کے دس علاقوں میں بارش کی گئی ،دوسری مصنوعی بارش کیلئے فلائٹ کچھ دیر میں ہو گی ،جس کا نتیجہ رات تک آ جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملکہ کوہسار مری میں برفباری ،پہاڑوں کی سحر انگیزی میں اضافہ،سیاحوں کا رش