اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف الیکشن کمیشن میں سماعت شروع ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے2019کے آئین کے تحت بیس دن میں انتخابات کا حکم دیا ،بلا مقابلہ انتخاب ہو تو ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ،بلا مقابلہ انتخابات کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے ،عام الیکشن میں بھی لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوتے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر یہاں زیر بحث نہیںہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ورچوئل جلسہ کرنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، علی محمد خان