sher afzal

لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل کی رہائی کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج شہرام سرور نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے شیر افضل کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ،شیر افضل کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا،ان کی نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں،شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں،عدالت ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرے۔عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمر ایوب کی عدالت کو درخواست ،پنجاب حکومت کو رپورٹ کیلئے کل تک کی مہلت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں