اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ورچوئل جلسے میں چالیس لاکھ افراد شامل ہوئے ،اکبر ایس بابر پلانٹڈ آدمی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن ایک سال الیکشن کمیشن میں پڑے رہے ،پہلا نوٹس دسمبر 2022 میں بھیجا گیا ،الیکشن کمیشن نے جس طرح 175سیاسی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ دیا ہمارا سرٹیفکیٹ بھی جاری کریں ،22دسمبر کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ،الیکشن کمیشن اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کرے ،اکبر ایس بابر ایک پلانٹڈ آدمی ہے ،اسے قابل اعتبار سمجھتا تو مناظرہ کرتا ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل کی رہائی کا حکم