کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے قائم 23پناہ گاہیں بند کر دی گئیں ،تحفظ کے نام پر جیل بھیجا جانے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ نے پناہ گاہوں کے بند کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وومن پروٹیکشن سنٹرز میں صنفی بنیاد پر تشدد کا شکار خواتین پناہ لیتی تھیں ،پناہ گاہوں کی بندش کے بعد تمام متاثرہ خواتین بے یارومددگار ہو چکی ہیں ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں کی بندش کے بعد خواتین کیلئے اپنی حفاظت کا واحد متبادل جیل ہی رہ گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : جڑواں شہروں میں ڈاکو راج , مزاحمت پر شہری بیوی اور بچے کے سامنے قتل