earth quake

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،خوف و ہراس پھیل گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 140کلو میٹر اور مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا ،زلزلے کے جھٹکے جہلم ،کھاریاں ،گجرات سمیت دور دور تک محسوس کیے گئے ۔زلزلے سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

یہ بھی پڑھیں : دھند کے باعث وین اور ٹرالی میں تصادم ، 4جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں