تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے ،پاکستان کو بڑا ملک بنا سکتا ہے ،ترقی امن سے ممکن ہے ،ماردھاڑسے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔
تربت میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ بلوچ عوام کے غم کو سمجھتا ہوں ،ان سے درخواست ہے کہ ملک کو بنائیں ،اس کی ترقی میں شامل ہوں ،دنیا کی جوئی قوم دوسری کو نہیں پال سکتی ،ہمیں خود اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا ،ہم نے چالیس سال تک افغانوں کی مہمان داری کی لیکن آج بھی وہ ہم سے پیار نہیں کرتے ،تاریخ خود کو دہراتی ہے،اسلام آباد بلوچستان کے مسائل کو نہیں سمجھتا ،دوسرے صوبوں کے مسائل نہیں سمجھتا ۔
یہ بھی پڑھین : گیس قیمتوں میں اضافہ نامنظور،سینکڑوں مظاہرین کا اوگرا بلڈنگ کا گھیراﺅ