اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی آڈیو لیکس درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کر رہے ہیں ،دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں ہے ،کوئی ایجنسی ریکارڈنگ کر رہی ہے تو وہ غیر قانونی ہے ۔پیمرا کے وکیل نے کہا کہ نجی نیوز چینلز کو آڈیو لیکس نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آئی ایس آئی کہہ رہی ہے کہ آڈیو لیک سورس کا پتہ نہیں لگا سکتی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”اب چیف الیکشن کمشنر پر حملے شروع کر دیے “ن لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے ،اعتزاز