لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل ،دو رکنی بینچ نے کیس سننے سے معذرت کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی کہ نگران وزیراعظم کو نوے روز کیلئے لایا گیا تھا ،وقت پورا پونے کے بعد وہ غیر آئینی ہو چکے ہیں ،انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ،ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کو سننے سے معذرت کر لی اور کیس کو چیف جسٹس کو ریفر کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر گرفتار