electricity price

مہنگائی کی ماری عوام کو ایک اور کرنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،اضافہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2024اضافہ ادائیگیاں کرنا ہونگی جس سے ان پر 22ارب 30کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان کسی شاہی حکم پر جیل میں نہیں “نگران وزیراعظم کی طلبہ سے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں