پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق طورخم کے راستے تین ماہ کے دوران غیر قانونی مقیم تیس ہزار کے قریب افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹ گئے ،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دو لاکھ 63ہزار سے زائد افراد جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی افغانستان واپس چلے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نام سے پارٹی رجسٹر کرالی گئی