ANP

اے این پی کا انتخابی نشان بھی خطرے میں ،انٹرا پارٹی الیکشن بارے فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن بارے سماعت ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی رہنما میاں افتخار حسین اور انکے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ چار سال کیلئے عہدے ہونگے لیکن الیکشن کی صور ت میں کابینہ کام کرتی رہے گی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے ۔وکیل نے کہا کہ انتخابات آ رہے ہیں اگر انٹرا پارٹی الیکشن میں پھنس گئے تو مسئلہ ہو گا ،درخواست ہے کہ ہمیں موقع دیں ،انٹرا پارٹی الیکشن کر الیں گے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے آپ کو مہلت دی ۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سینٹ عام انتخابات لڑنے کو تیار،چاغی سے قومی و صوبائی نشست پر امیدوار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں