اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن میں حصہ لینگے ،خدشہ ہے کہ بلے کا نشان چھین لیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،عدالت سے انصاف کی امید ہے ،بانی پی ٹی آئی کی کسی کیس میں نااہلی نہیں ہوئی ،وہ الیکشن میں حصہ ضرور لینگے ،انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست دینے والے پلانٹڈ لوگ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست ،پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا