خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھی آئیندہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدان سے الیکشن لڑنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ،چیئرمین تحریک انصاف بھی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتحاد ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔
