اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملہ پر سول سوسائٹی کا سپریم کورٹ کو خط ،دوبارہ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملٹری کورٹس کیس میں درخواست گزار سول سوسائٹی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت قائم تین رکنی کمیٹی کو خط لکھا ہے ،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے ازسر نو بینچ تشکیل دیا جائے ،سول سوسائٹی کا موقف ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے بینچ کی تشکیل تین رکنی کمیٹی نے کرنی ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کا خط اس بارے منظر عام پر آ چکا ہے جس میں بتایا گیا کہ دو اجلاسوں کی منظوری نہیں لی گئی ،شفافیت اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حق کے تحت اس خط کو پبلک کیا جا رہا ہے ،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا کر بینچ تشکیل دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : انٹرا پارٹی الیکشن ،انتخابی نشان، الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ کرنے کا حکم