لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انٹرویوز ،مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ میں سخت جملوں کا تبادلہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے گلہ کیا کہ ہماری قربانیاں نظر انداز کی گئیں ،پوری بات تک نہیں سنی گئی ،میا ں صاحب ہم سفارشی اور رشتہ دار نہیں ۔اس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بات سن لی اب بیٹھ جائیں ۔کئی لیگی ورکرز قربانیاں گنواتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ،حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی ورکرز سیخ پا ہو گئیں ۔اجلاس کے دوران مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،تہمینہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا جس پر مریم بولیں کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں یہ بتائیں کہ پارٹی کیلئے کیا کیا ۔
