اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،اعلیٰ افسران کی طلبی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بچے کیو ں آئی ٹین میں ہیں ،مظاہرین جہاں بھی جانا چاہیں جا سکتے ہیں ،پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ،خواتین کو زبردستی واپس بھیجنے کی اطلاعات ہیں ،آئی جی نے کہا کہ کسی کو زبردستی واپس نہیں بھیج رہے جو جانا چاہتا ہے اسے واپس بھیجا جائے گا ۔
