terrorist attack

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ،کام میں مصروف 5مزدوروں کو قتل کر دیا گیا

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کا زیر تعمیر پولیس سٹیشن پر حملہ ،کام کرتے پانچ مزدوروں کو قتل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگرد حملہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر دڑہ غونڈے پر تعمیر ہونےو الے پولیس سٹیشن کی عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 5 مزدوروں کو قتل کردیا،جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ شب آخری پہر میں ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچ مظاہرین گرفتاری کیس کی سماعت ،آئی جی اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل کی پیشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں