bushra bibi

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ،بشریٰ بی بی کو حاضری سے استثنا مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر شرعی نکا ح کیس میں اہم پیشرفت ،بشریٰ بی بی کو حاضری سے استثنا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ،عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا ہو گا ،چالان کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد فرد جرم عائد ہو گی ۔عدالت نے سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس ،فرد جرم کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں