کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کو احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر عدالت برہم ،پولیس افسر کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،حلیم عادل کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی ،جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئیندہ سماعت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو طلب کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گئےعمر ایوب کے سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا