salman safdar

سائفر کیس آج صفر ہو گیا ،سلمان صفدر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سائفر کیس آج حقیقی معنوں میں صفر ہو گیا ہے ،سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ملے گی ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کی جا رہی ہے ،آج سائفر کیس کی ہوا نکل گئی ہے اور اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ،عدالتی حکم کے بعد شاہ محمود فوری رہائی کے حقدار ہیں ،سرکار آج ثابت نہ کر سکی کہ سائفر سزائے موت یا عمر قید کا کیس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں سائفر کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمودکی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں