سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے کروڑ وں مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے ایک کروڑ 30لاکھ 72ہزار روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا ،نگران وزیر اوقاف نے درگاہ کے مینجرزبیر بلوچ کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ،کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ۔
