فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے سپیشل جج نے کیس کی سماعت مکمل ہونے تک ضمانت منطور کر لی ،علی افضل اور انکے بھائی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔تحریک انصاف کے رہنما علی افضل کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
