لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقے،کون سا امیدوار کہاں سے الیکشن لڑنے کے لئے انتخابی اکھاڑے میں اترے گا؟نام سامنے آ گئے

لاہور (سیاسی رپورٹر)ملک بھر میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے،کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال اور سکروٹنی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 3 جنوری 2024 تک دائر کیے جا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری 2024 تک سنی جائیں گی،امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی،عام انتخابات 2024 کے لئے لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 470 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت کی 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 1408 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی،مسلم لیگ ن کے ملک ریاض اور استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی)کے عبد العلیم خان سمیت 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔این اے 119 سے مریم نواز شریف،علیم خان،سمیت 34 کاغذات نامزدگی جمع، این اے 120 سے مریم نواز،خواجہ سعد رفیق،ایاز صادق سمیت 38 کاغذات نامزدگی جمع ،این اے 121 سے شیخ راحیل اصغر،ایاز صادق سمیت 24 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان،سردار لطیف کھوسہ،خواجہ عمران نیازی سمیت 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،این اے 123 شہباز شریف،پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ سمیت 20 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چوہدری،رانا ضمیر جھیڈو سمیت 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر،سابق وزیر چوہدری عبدالغفور سمیت 27 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیر العظیم،سیف الملوک،کرامت کھوکھر،سمیت 22 کاغذات نامزدگی جمع ،این اے 127 سے بلاول بھٹوزرداری،شائستہ پرویز ملک سمیت 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 128 سے معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ،سابق وفاقی وزیر شفقت محمود ،حافظ میاں محمد نعمان سمیت 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،این اے 129 سے سابق وزیر خزانہ میاں حماد اظہر،مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،این اے 130سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف،ڈاکٹریاسمین راشد،اقبال خان سمیت 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں