لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدواروں ،تائید اور تجویز کنندہ کی گرفتاریاں جاری ،ایک سابق ایم پی اے بھی گرفتار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہلم میں پی ٹی آئی امیدواروں کے 15تائید اور تجویز کنندہ گرفتار کر لیے گئے ،گرفتاری کے خوف سے متعدد رہنما روپوش ہو گئے ۔ملتان ایئرپورٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا ،نعیم ابراہیم قومی وصوبائی نشست سے امیدوار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلا “ صرف تحریک انصاف کا ہے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج