”اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے“15دن کی نظر بندی کا حکم جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کو 15روز کیلئے نظر بند کرنے کے آرڈر جاری کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سی پی او کی ایڈوائس پرجاری کیے،ڈی سی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود نو مئی کے واقعات میں نامزد ہیں اور ان سے تفتیش درکار ہے ۔یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں بند شاہ محمود کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہو چکی ہے تاہم ابھی تک انہیں رہا ئی نہیں مل سکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے “گرفتاریوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں