پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا،پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ”بلا“ بحال کر دیاگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، جسٹس کامران حیات میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔عدالت نے بلے کا نشان بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں : نواز شریف بیمار ہو گئے