بلوچ ہمارے بھائی، ان کی محرومیوں اور تکالیف کا ازالہ ضروری،خالد مسعود سندھونے حکومت سے اہم مطالبہ کرد یا

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بلوچ ہمارے بھائی ہیں، ان کی محرومیوں اور تکالیف کا ازالہ ضروری ہے. لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کرے ،اس وقت ملک جس نازک موڑ پر کھڑا ہے، کسی بیرونی طاقت کو نفرتیں، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیا جائے۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے، بلوچستان ہمارے گھر کا مسئلہ ہے، محبت اور احساس سے حل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اپنی دیرینہ اتحادی جماعت ن لیگ سے اختلافات،نواز شریف سے ملاقات کے بعد اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دے دیا ،ملاقات کی تہلکہ خیز اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں