shah mehmood

”کوئی غیر قانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ لے جاﺅنگا“شاہ محمود کی پولیس کو دھمکی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے کہا ہے کہ مجھے دوبارہ غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے شاہ محمود کو گرفتار کیا تو اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں میری ضمانت کا حکم دیا ،جج صاحب نے روبکار پر دستخط کیے اس کے بعد مجھے گرفتار کر لیا گیا ،تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ۔انہوں نے پولیس سے کہا کہ کوئی غیر قانونی حرکت کی تو آپ کو سپریم کورٹ لیکر جاﺅں گا ۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود کی اڈیالہ سے رہائی جیل سے نکلتے ہی پولیس نے پھر دبوچ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں