کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوری سے ابتک ڈالر کی قیمت میں 48.50روپے کا اضافہ ہوا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر بارے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو جنوری 2023کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 235.50روپے کی سطح پر موجود تھا ،آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283.75میں مل رہا ہے ،چار ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح 328روپے تک چلا گیا تھا اور بلیک مارکیٹ میں ڈالر 340روپے تک پہنچ گیا تھا۔رواں سال انٹر بینک میںبینک میں ڈالر 55.77روپے مہنگا ہوا ،ڈالر 226.43روپے سے بڑھ کر 282.20پر آ چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود کی اڈیالہ سے رہائی جیل سے نکلتے ہی پولیس نے پھر دبوچ لیا