benazir bhuto

”ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایا ب ہیں ہم “محترمہ بینظیر بھٹو کا 16واں یوم شہادت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے عہدے پر دو بار فائز رہنے والی بینظیر نے ہمیشہ مخالفین کی انتقامی کارروائیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ،بے نظیر بھٹو ایشیا میں بھی خواتین رہنما کے طور پر پاکستان کی پہچان تھیں،پاکستان کے پہلے انقلابی لیڈر ذوالفقار بھٹو کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کی ساری زندگی سیاست کے اتار چڑھاو¿ میں گزری، ان کو پاکستانی سیاست میں اہم مقام حاصل تھا۔اپنی زندگی کے جوانی کے ایام میں ہی انہوں نے اپنے والد کے سیاسی دشمنوں کی طرف سے انتقامی کاروائیوں کا سامنا کیا، صعوبتیں اور تکالیف برداشت کیں۔بے نظیر بھٹو کو 2007میں ایک دہشتگرد حملہ میں شہید کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور سے بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں