fog

پنجاب میں شدید دھند،حادثات میں 2جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے ،حادثات میں اضافہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،دھند کی وجہ سے پھول نگر اور مریدکے میں حادثات میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی زخمی ہوئے ،پسرور اور ڈسکہ میں گاڑیاں ٹکرا گئیں ،دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ۔دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ،آٹھ پروازیں منسوخ جبکہ اٹھارہ تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : مہران ہائی وے پر 2مسافر ویگنوں کی ٹکر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں