میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ،پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 194سکوربنا لیے ۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کا ہی اضافہ کر سکی ۔ قومی ٹیم کے بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 وکٹیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، عبداللہ 62 جبکہ شان 54 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے ،محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میلبرن ٹیسٹ کا پہلا روز،آسٹریلیا کا 3وکٹوں پر 187سکور