اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کی صاحبزادی مہر بانو نے کہا ہے کہ عدالت کے احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ،گرفتاری کے دوران ناروا سلوک کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہ کی جائے لیکن ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ،شاہ محمود کو گرفتار کرتے وقت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر بہت افسوس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود کی اڈیالہ سے رہائی جیل سے نکلتے ہی پولیس نے پھر دبوچ لیا