پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیاض نامی شخص نے مشتاق غنی کے ایبٹ آباد میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا جس پر آر او نے کاغذات مسترد کر دیے ،آر او کا کہنا تھا کہ مشتاق غنی عدالتی مفرور ہیں اور سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے ۔مشتاق غنی نے پی کے 45سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا فیصلہ موصول ،الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا