chairman PTI

”امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہےعوام 8فروری کو ووٹ کا حق استعمال کریں “

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں اور حمائتیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ۔الیکشن اگر شفاف نہ ہوئے تو جمہوریت اور ملک کا بڑا نقصان ہو گا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ آویزاں کرے ،شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،عوام 8فروری کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ،سپریم کورٹ نے شاہ محمود کو ضمانت دی تاہم انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا ،آج ہی انکی گرفتاری سے متعلق درخواست دائر کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں جلسہ کیلئے شیر افضل متحرک ،اجازت کیلئے ہائیکورٹ جانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں