پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک اور خیبر روڈ پر دھرنا ،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ ،متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابقانتظامیہ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اساتذہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور خیبر روڈ اور اسمبلی چوک پر احتجاجی دھرنا دیدیا ،دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی ۔پولیس نے اساتذہ پر ہلہ بول دیا ،لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ،متعدد اساتذہ کو گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس نے اسمبلی روڈ کو بند کر کے خاردار تاریں لگا دی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ نااہلی ختم کرنے کی اپیل ،عمران خان کی فوری سماعت کی درخواست مسترد