راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 400 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے خشکی سے فائر کیے جانے والے میزائل فتح ٹو کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا، تجربے میں میزائل کے مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا، تجربے کے وقت مسلح افواج کے سینئر حکام اور سائنس دان موجود تھے۔میزائل فتح ٹو چارسو کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 28ہزار امیدواروں کے کوائف آر اوز کے حوالے