jalsa

بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ ،بلاول بھٹو ،آصف زرداری سمیت پارٹی قیادت شریک

گڑھی خدا بخش(مانیٹرنگ ڈیسک) محترمہ بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ،بڑی تعداد میں جیالوں کی شرکت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جلسے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ،آصف زرداری سمیت پارٹی کی قیادت شریک ہوئی ،پارٹی رہنماﺅں نے محترمہ کی ملک کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا ،رضا ربانی نے کہا کہ بی بی شہید عالمی سامراج کی راہ میںرکاوٹ تھیں اسی لیے انہیں راستے سے ہٹانے کی سازش کی گئی جس میں یہاں موجود سامراج کے گماشتوں نے ساتھ دیا اور انہیں شہید کر دیا گیا ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو صرف پاکستان کی نہیں دنیا کی ایک بڑی رہنما تھیں جنہیں ہم سے چھین لیا گیا ،کاش 27دسمبر 2007کبھی نہ آیا ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایا ب ہیں ہم “محترمہ بینظیر بھٹو کا 16واں یوم شہادت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں