شہباز شریف کا ایم کیو ایم مرکز کا دورہ،ایسا اعلان کہ پیپلز پارٹی بھی دنگ رہ جائے

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاںشہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں فیصلہ ہوگا کہ پاکستان نے ترقی کی جانب جانا ہے، آئندہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد آمد کے بعد وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج اپنے بھائیوں سے ملنے آیا ہوں، دوستوں کے لیے نواز شریف کا سلام لایا ہوں، خیر سگالی کا پیغام لے کر آئے ہیں، تعلقات میں اتار چڑھاو¿ آتا رہا، ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر چیلنجز کو حل کرنے کی کوشش کی، ماضی میں بھی ہمارے ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات دہائی پر محیط ہیں، مخلوط حکومت میں ایم کیو ایم کے ساتھ اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا، پی ڈی ایم حکومت میں ایم کیوایم نے ہر مشکل میں ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں سب سے بڑھ کر جھوٹ بولا گیا، 4 سال کے دوران معاشرے میں زہر گھولا گیا، اس شہر کی تقدیر بدلیں گے لیکن یہ کام مل کر ہوگا، سندھ میں سیلاب کا مسئلہ، مہنگائی کا مسئلہ معیشت کا مسئلہ سب پر ایم کیو ایم نے ساتھ دیا۔میاںشہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کو ترقی کی طرف جانا ہے، جو پاکستان کو پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں عروج پر ہیں، جھوٹ بول کر پاکستان کے معاشرے میں زہر گھولا گیا، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس الیکشن کے بعد ہم کو ترقی کا آغاز کرنا ہے، جب قوموں میں چیلنجز آئیں تو وہی قوم ترقی کرتی ہے جو ان کا سامنا کرنا جانتی ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نون لیگ کے وفد کو ایم کیو ایم بہادرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف تشریف لائے، ان کا بہت شکریہ، اس وقت سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے، جتنی ہم آہنگی آج نون لیگ اور ایم کیو ایم میں ہے اللہ اس کو قائم رکھے، یہ جمہوریت کے لئے اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں