لاہور( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرحماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا،حماد اظہرکےخلاف اعتراض راناعرفان ایڈووکیٹ نے دائر کیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی جانب سے این اے 127 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا۔اعتراض میں کہا کیا گیا کہ حماداظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے، ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں،استدعا ہے کہ آر او کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔