اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے،پی ٹی آئی بلے کے علاوہ دوسرے انتخابی نشان پر بھی الیکشن لڑ سکتی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے،فوج ان کی ہے،ملک بھی ان کا ہے،ان کا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں،ان کا کسی ادارے کے سربراہ سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے،کسی ادارے یا سربراہ کے خلاف کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کیا کہ ہمارا جھگڑا ہو،ہمارا منشور ہی یہ ہے کہ ہم پراسپیرٹی چاہتے ہیں،اکانومی بہتر ہو ملک آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بائیکاٹ کسی طور پر نہیں کرینگے،عمران خان نے کہا ہے کہ آخری سانس تک مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،انتخابی نشان واپس بھی لے لیا گیا تو غور کیا جاسکتا ہے،ایک ہی وکیل ان کے فارم لے جائے تو اسے ریسیو کیا جاتا ہے لیکن ہمارے فارم لے جائے تو اسے گرفتار کیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/Gohar-Ali-Khan-Says-Pakistan-Army-940x480.jpg)