لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں شدید دھند کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تینوں صوبوں میں شدید دھند پڑ رہی ہے جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے ،دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کرنا پڑا ،اسلام آباد میں پروازوں کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”شعیب شاہین کے کاغذات کیوں مسترد کیے “الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا گیا