barrister gohar

انڈر 19ٹیم کے ساتھ بھی الیکشن لڑینگے،کسی کو اکیلے نہیں کھیلنے دینگے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرینگے ،ضرورت ہوئی تو ہماری انڈر 19ٹیم بھی الیکشن کے میدان میں اترے گی ،کسی کو اکیلا نہیں کھیلنے دینگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن اہم عمل ہے ،پی ٹی آئی کے نوے فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ،متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے ،8فروری کو امید ہے کہ نوے فیصد مخالفین کو شکست دینگے ،امید کرتے ہیں کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہو نگے اور شفاف ہونگے ،عدالت سے درخواست ہے کہ اس وقت آپ ہی کا کردار اہم ہے ،ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہو گی ،پارلیمان کمزور اور معیشت ڈوب جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ پولیس کو وکلا کی گرفتاری سے روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں