sidney test

سڈنی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، 2کھلاڑی تبدیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینگروز کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق
سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میںدو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کھیلیں گے ۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ٹیم میںصائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، رضوان، سلمان علی ، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں ۔یاد رہے کہ کینگروز کو قومی ٹیم پر ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2024 میں پاکستان کن ممالک کیخلاف سیریز کھیلے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں