جنوری سے دسمبر 2023تک 86لاکھ 55ہزار ڈومیسائل رجسٹر کئے گئے،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا دعوی

جنوری سے دسمبر 2023تک 86لاکھ 55ہزار ڈومیسائل رجسٹر کئے گئے،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا دعوی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے گزشتہ سال جنوری سے دسمبر تک 86لاکھ 55ہزار ڈومیسائل رجسٹر کئے جا چکے ہیں جبکہ ڈومیسائل موبائل ایپ کے صارفین کی تعداد 9لاکھ 61ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات ارفع ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ڈومیسائل ایپ کو ای پے پنجاب کے ساتھ منسلک کرنے سے ڈومیسائل فیس کی ادائیگی بہت آسان ہوئی ہے جس کے باعث فروری2023سے لیکر اب تک حکومت پنجاب کو 10کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو وصول ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں