چوہدری پرویز الٰہی کی صحت بارے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں ایک بار پھر طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔پرویز الہیٰ کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، ان کا جیل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں