sidney test

سڈنی ٹیسٹ میں ٹاپ آرڈر پھر ناکام ،عامر جمال نے کیا کمال ،چوکوں چھکوں کی بارش

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم 313سکور بنا کر آﺅٹ ہو گئی ،ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فلاپ ثابت ہوا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے پہلی اننگز میں کینگروز کے خلاف 313رنز سکور کیے جس میں عامر جمال نے82 ,محمد رضوان 88اور سلمان علی 53رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بلے باز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے، بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز بنائے جبکہ کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ کھوبیٹھے۔عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنزبنائے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں : محمد حفیظ کی فلائیٹ مس ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں